اصل برکت کا راز
ایک خاتون ایک مولوی صاحب کے پاس گئیں اور عرض کیا:
“مولوی صاحب! کوئی ایسا تعویذ لکھ دیں کہ میرے بچے رات کو بھوک سے نہ رویا کریں۔”
مولوی صاحب نے خاموشی سے تعویذ لکھ کر دے دیا۔
اگلے ہی دن کسی نے روپوں سے بھرا ایک تھیلا اُن کے صحن میں ڈال دیا۔
خاتون کے شوہر نے وہ پیسے لے کر ایک دکان کرائے پر لے لی۔
اللہ نے ایسی برکت دی کہ کاروبار بڑھتا گیا، ایک دکان سے کئی دکانیں ہو گئیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں خوشحالی آ گئی۔
کچھ عرصے بعد ایک دن خاتون کی نظر اُس پرانے صندوق پر پڑی، جس میں وہ تعویذ محفوظ رکھا ہوا تھا۔
دل میں خیال آیا:
“آخر مولوی صاحب نے اس تعویذ میں ایسا کیا لکھا تھا؟”
تجسس میں اس نے تعویذ کھول لیا۔
اس پر لکھا تھا:
“جب تمہارے پاس پیسے کی ریل پیل ہو جائے تو سارا مال تجوری میں چھپانے کے بجائے، کچھ ایسے گھروں میں ڈال دینا جہاں رات کو بچوں کے رونے کی آواز آتی ہو۔”
✨ حقیقت یہ ہے کہ برکت لینے سے نہیں، دینے سے بڑھتی ہے۔

Add comment