✨ لہجوں کی پہچان ✨
ایک درویش جنگل میں درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا۔
اچانک ایک شکاری آیا اور غصے میں پوچھا، “کیا یہاں سے کوئی ہرن گزرا ہے؟”
درویش نے کہا، “جو آنکھ دیکھتی ہے وہ نہیں بولتی، اور جو زبان بولتی ہے وہ دیکھتی نہیں۔”
شکاری اس گہری بات کو سمجھ نہ سکا اور چلا گیا۔
تھوڑی دیر بعد ایک بادشاہ آیا اور نرمی سے وہی سوال پوچھا۔
درویش نے کہا، “عالی جاہ، آپ کا ہرن اس طرف گیا ہے۔”
بادشاہ کے جانے کے بعد شاگرد نے پوچھا، “آپ نے شکاری کو نہیں بتایا، لیکن بادشاہ کو کیوں بتایا؟”
درویش بولا، “لہجے بتاتے ہیں کہ کس کو راستہ دکھانا ہے اور کس کو نہیں۔”
آج کے دور میں خاموشی اور شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے،
اس لیے لہجہ اختیار کرنا سامنے والے کے رویے کے مطابق ہی عقلمندی ہے۔

Add comment