عید کا دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے، لیکن یہ دن ہر دل پر مختلف دستک دیتا ہے۔
شکر گزاری کا احساس: اگر آج آپ کے دسترخوان پر والدین کی دعا، بہن بھائیوں کی نوک جھونک، جیون ساتھی کا ساتھ اور بچوں کی قہقہے موجود ہیں، تو یقین مانیں آپ دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں۔ ان رشتوں کی موجودگی پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، کیونکہ یہ اللہ کی وہ نعمتیں ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔
آج ان پردیسیوں کا خیال بھی دل میں آتا ہے جو اپنوں سے دور، غیر ممالک میں تنہا عید گزار رہے ہیں۔ ان کی ہمت کو سلام جن کی محنت کے پیچھے اپنوں کی خوشیاں چھپی ہیں۔ ساتھ ہی، ان پیاروں کے لیے بھی دعاگو ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے۔ ان کی کمی آج کے دن شدت سے محسوس ہوتی ہے، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
ایک ضروری بات: یادیں انسان کا سرمایہ ہوتی ہیں اور اپنوں کو یاد کرنا فطری بات ہے، لیکن عید کے اس پرمسرت موقع پر خود کو منفی سوچوں اور حد سے زیادہ اداسی میں مت گھیریں۔ ماضی کی محرومیوں یا دور رہنے والوں کے غم میں اس “حال” کو ضائع نہ کریں جو آپ کے پاس موجود ہے۔
آج عید کا دن ہے! جو آپ کے سامنے ہیں، ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، انہیں گلے لگائیں اور اس وقت کو بھرپور طریقے سے جئیں اور انجوائے کریں۔ خوشیاں بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں۔
آپ سب کو میری طرف سے عید کی بہت بہت مبارکباد!

Add comment